آزاد تدریس: ایک عملی کورس
فری لسانی کانفرنس، لسانی انجمن پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے آزاد (ردِ نوبادیاتی; استعماری اثر سے آزاد تدریس) تدریس کا ایک مفت کورس پیش کر رہی ہے۔
موجودہ تعلیمی نظریات و افکار کا مغربی افکار پر بہت زیادہ انحصار ہے۔ نتیجے کے طور پر یہ نظریات ہمارے طلبہ کی ذہنی نشوونما کا باعث نہیں بنتے اور ان کے اندر آزادانہ سوچ نہیں پنپتی۔
‘ردِ نوآبادیاتی تدریس’ درس و تدریس کا ایک نظریہ ہے جو ہمارے علم و عمل اور افکار کو استعماری سوچ سے پاک کرتا ہے۔
اس کورس میں شرکاء اپنے سیاق و سباق میں ایسے پروجیکٹس تیار اور ان پر عملدرآمد کریں گے جو مقامی معاشرے کی اپنی ضروریات کو پورا کریں۔
کورس کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر احمر محبوب اور سڈنی یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات سے مونا میمک کریں گے۔
کورس میں رجسٹریشن اور شرکت سب کے لیے کھلے ہیں: عمر، تعلیم، صنف، زبان، مقام، نوکری، تربیت وغیرہ کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
کورس کا انعقاد لسانی انجمن پاکستان کی پانچویں عالمی کانفرنس کے موقع پر 9 نومبر 2019 کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ہوگا–
قیمت: اگرچہ یہ کورس مفت ہے ، ہم FLC کو جاری رکھنے کے لیے عطیات کو سراہتے ہیں۔
نظام الاوقات۔
نومبر9:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبا
اس کورس کے لیے رجسٹریشن 20 اکتوبر 2019 کو اختتام پذیر ہوگی۔
نوٹ: ہمارے پاس صرف 25 شرکاء کے لئے جگہ ہے۔
شرکاء کا انتخاب ان سوالات کے جواب کی بنیاد پر کیا جائے گا:
بنیادی سوال:
کچھ معاشرتی ضروریات / مسائل کیا ہیں جن کو ہم اپنی تدریس کے ذریعہ حل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں؟
:پس منظر کے لیے
سبالٹرن (مضروب نوآبادیاتی فرد کی) لسانیات کیا ہیں؟
سبالٹرن لسانیات پر کام کرنا کیسا ہے؟
FLC would like to thank Faheem Arshad (University of Sargodha) his help in translating this page 🙂
Registration for this course is closed.